ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں ملوث ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی، 20 لاکھ روپے جرمانہ
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا فیصلہ سنایا،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا
![]() |
| مزید جانئے |
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کیس کی سماعت اہم مرحلے میں داخل ہوگئی، جہاں عدالت میں ملزم عمر حیات عرف کاکا کا دفعہ 342 کے تحت بیان قلمبند کر لیا گیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ملزم سے قتل، موبائل فون چوری، کرائے کی گاڑی، لوکیشن، شناخت پریڈ، اعترافِ جرم اور موبائل فرانزک سے متعلق مختلف سوالات کیے۔
ملزم عمر حیات نے اپنے خلاف تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ جھوٹا اور پلانٹڈ ہے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ اس کا مقتولہ ثنا یوسف سے کوئی رابطہ نہیں تھا اور نہ ہی اس نے قتل کا اعتراف کیا۔ ملزم کے مطابق پولیس نے اسے محض شک کی بنیاد پر گرفتار کیا اور مبینہ تشدد کے ذریعے خالی کاغذات پر انگوٹھے لگوائے گئے۔
سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں ویڈیو بنانے کے معاملے پر جج اور وکیل صفائی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کرتے ہوئے عندیہ دیا کہ آئندہ پیشی پر فیصلہ محفوظ کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گزشتہ سال جون میں اسلام آباد میں ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم عمر حیات عرف کاکا کو فیصل آباد سے گرفتار کیا تھا۔
#SanaYousaf #TikToker #Islamabad #CrimeNews #Pakistan #CourtHearing #UmarHayat #BreakingNews
#bakhabardunyanews
.png)