Top News

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ گلوٹی کی حدود میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، گھر میں کہرام




ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ گلوٹی کی حدود میں نوجوان کی مبینہ خودکشی، گھر میں کہرام

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چنڈا، تھانہ گلوٹی کی حدود میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 18 سالہ نوجوان محمد عالیان ولد نجیب شاہ مبینہ طور پر خود پر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کی آواز سن کر اہل خانہ اور مقامی افراد موقع پر پہنچے تو نوجوان خون میں لت پت پڑا تھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نوجوان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ انتہائی قدم اٹھایا، تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ اہل خانہ سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے اور اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


#DeraIsmailKhan #DIKhan #GlotiPolice #Chanda #BreakingNews #PakistanNews #Incident #Police #KPNews #LatestNews
#bakhabardunyanews


 

Previous Post Next Post