ڈیرہ اسماعیل خان (نمائندہ خصوصی) — ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے مختلف افسوسناک واقعات میں ایک اور نوجوان نے خودکشی کرلی، ایک شخص نے زہریلی گولیاں کھا لیں جبکہ ٹریفک حادثے میں دو خواتین سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔
دوسرے واقعے میں تھانہ پہاڑ پور کی حدود کوٹلہ لودھیان میں 55 سالہ رمضان حجام نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم والی زہریلی گولیاں کھا لیں۔ متاثرہ شخص کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسی روز رنگپور اڈا کے قریب گو پیٹرول پمپ کے سامنے ڈمپر اور موٹرسائیکل کے تصادم میں حلیمہ، یاسمین، عمر اور خان زمان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس نے تینوں واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

