Top News

مسلح شخص کی گھر میں گھس کر نوجوان دوشیزہ کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش، انکار پر گولی ماردی، 17سالہ دوشیزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 




ڈیرہ اسماعیل خان تھانہ کینٹ کی حدود میں مسلح شخص کی گھر میں گھس کر نوجوان دوشیزہ کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش، انکار پر گولی ماردی، 17سالہ دوشیزہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر نامعلوم شخص کیخلاف مقدمہ درج


پولیس ذرائع کے تھانہ کینٹ میں 45سالہ ز۔ بی بی زوجہ ثناء اللہ قوم قریشی سکنہ نور آباد کالونی رتہ کلاچی حال عارف آباد ڈیال روڈ نزد بنگلہ جاوید اکبر خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں 17سالہ ع۔ بی بی ، 11سالہ ص۔ بی بی اور4سالہ بیٹے حسن کے ہمراہ اپنے گھر میں موجود تھی کہ صبح9بجے کے قریب جب وہ گھر کے کام کاج میں مصروف تھی، اس کی بیٹی ص۔ بی بی کچن میں جبکہ ع۔ بی بی گھر کے کمرے میں موجود تھی کی ایک مسلح نقاب پوش شخص گھر می داخل ہوکر ع۔ بی بی کے کمرے میں پہنچ گیا اور ہم شور شرابہ سن کر کمرے کی جانب گئے تو مسلح شخص اسلحہ کی نوک پر میری بیٹی کو لیکر کمرے سے باہر نکلا اور ہمیں دور رہنے کو کہا، اور ع۔ بی بی کو زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور انکار و مزاحمت پر اس پر قتل کی نیت سے براہ راست فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔


اس دوران جب ہم نے اپنی بیٹی کو سنبھالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکی تھی، مقتولہ کی والدہ کے مطابق اس کا شوہر روزگار کے سلسلہ میں 4سال سے دوبئی میں مقیم ہے اور ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔ مقتولہ کی والدہ کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم مسلح شخص کیخلاف اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے

Previous Post Next Post