گومل میڈیکل کالج کے ہاسٹل، جو ہائی کورٹ ڈیرہ کے قریب واقع ہے، میں گزشتہ شب محفلِ موسیقی کا پروگرام جاری ر
ذرائع کے مطابق پروگرام میں کالج کی طالبات نے اسپیک پر مختلف گیت پیش کیے، جن میں “کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو ہمیں زندہ رہنے دو اے حسن والوں” جیسے گانے بھی شامل تھے۔
محفلِ موسیقی کے دوران آوازیں ہاسٹل سے باہر تک سنائی دینے لگیں، جس پر قریبی رہائشیوں نے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقہ تعلیمی اور سرکاری دفاتر کے قریب ہے، اس لیے یہاں اس نوعیت کے بلند آواز پروگرام غیر مناسب اور معاشرتی اقدار کے منافی ہیں۔
رہائشیوں نے کہا کہ “ڈاکٹر بننے والی طالبات کو اپنے طرزِ عمل میں سنجیدگی اور حیا کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ہم اسلامی معاشرے میں رہتے ہیں، جہاں اخلاقی حدود کا خیال رکھنا ضروری ہے۔”
علاقہ مکینوں نے کالج انتظامیہ اور ضلعی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہاسٹلز میں ہونے والی اس نوعیت کی تقریبات کا نوٹس لیا جائے اور آئندہ کے لیے ضوابط مرتب کیے جائیں تاکہ تعلیمی اداروں کا تقدس برقرار رہے۔
#pakistan #deraismailkhan #kpk #news #pakistannews #bakhabardunyanews