ڈیرہ اسماعیل خان: بیوی کے ہاتھوں شوہر کے قتل کا انکشاف، مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق مقتول کے بھائی ع۔ ف۔ ب۔ نے پولیس کو دی گئی درخواست میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے بھائی کی موت خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے۔ پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد درخواست کی روشنی میں کارروائی کرتے ہوئے مقتول کی بیوی کے خلاف قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور آئندہ دنوں میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔
