ڈیرہ اسماعیل خان میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی مبینہ خفیہ آمد اور سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی افواہیں گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پھیل گئیں۔ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ چیئرمین سینیٹ نے علی امین گنڈاپور کو پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی ہے۔
تاہم سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان تمام خبروں اور افواہوں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا:
علی امین گنڈاپور نے واضح کیا کہ ایسی تمام اطلاعات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے ساتھ پہلے کی طرح مضبوطی سے کھڑے ہیں اور کسی دوسری پارٹی میں شمولیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط خبریں سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہیں، جنہیں وہ مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد اور ملاقات کی خبروں کو بھی فرضی اور بے بنیاد قرار دیا۔
