ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے انڈس کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق ظفر آباد کی رہائشی خد بی بی زوجہ انعام اللہ گنڈا پور اور فض بی بی دختر انعام اللہ گنڈا پور اپنے رشتہ داروں کے گھر ملنے آئی ہوئی تھیں کہ اچانک دو نامعلوم مسلح افراد گھر میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گھر کے مالکان کی کسی سے ذاتی دشمنی چل رہی تھی، جس کے باعث یہ واقعہ پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور جاں بحق خواتین کی لاشوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔