لکی مروت موسیقی کے پروگرام میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی،میڈیا زرائع
لکی مروت کے علاقے نار جعفر خان کلہ میں موسیقی کے ایک پروگرام کے دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق جھگڑا ایک خواجہ سرا پر ہوا، جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جاں بحق جبکہ آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
