ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ کینٹ کی حدود انڈس کالونی فیز ٹو میں افسوسناک حادثہ پیش آیا
جہاں زیرِ تعمیر مکان کی چھت پر کام کے دوران بجلی کی مین تار سے ٹکرانے کے باعث 22 سالہ مزدور شدید جھلس کر زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ یوسف کے رہائشی سجاد ولد جاوید بنوچی انڈس کالونی فیز ٹو میں زیرِ تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہا تھا کہ اسی دوران اوپر سے گزرنے والی بجلی کی مین تار سے اس کا جسم ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں اس کے کپڑوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کے باعث وہ بری طرح جھلس کر شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمی مزدور کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے برن سنٹر مفتی محمود ہسپتال ڈی آئی خان ریفر کر دیا گیا۔
#DeraIsmailKhan #DIKhan #ElectricShock #BurnInjury #IndusColony #BreakingNews #PakistanNews #ConstructionAccident #KPKNews #Rescue1122
#bakhabardunyanews
