مردان: تخت بھائی کے علاقے کشمیر کلے میں جائیداد کے تنازعے پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے جبکہ مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ خاندانی جائیداد کے تنازعے کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
#Mardan #TakhtBhai #KashmirKalay #FiringIncident #PropertyDispute #KPKNews #BreakingNews
#bakhabardunyanews