ڈیرہ اسماعیل خان: چونڈہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 18 سالہ نوجوان جاں بحق
ریسکیو 1122 ڈیرہ اسماعیل خان کے مطابق چونڈہ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق مقتول کی شناخت عالیان قریشی ولد نجیب قریشی عمر تقریباً 18 سال، سکنہ چونڈہ کے نام سے ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم ملزم/ملزمان نے رات کے وقت فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کیا، جبکہ واقعے کی اطلاع اگلے روز ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو دی گئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد جسدِ خاکی کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
#DeraIsmailKhan #Chonda #FiringIncident #Rescue1122 #KPNews
#bakhabardunyanews