Top News

چارسدہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما مولانا عبدالسلام کو قتل کر دیا۔


 چارسدہ: جے یو آئی کے سینئر رہنما مولانا عبدالسلام نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید 


ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ مندنی کی حدود میں مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے مولانا عبدالسلام پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گئے۔


پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے لاش کو سول ہسپتال جمال آباد منتقل کر دیا، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی جائے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش مختلف پہلوؤں سے جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مقتول مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی کے علاقے اینگر باڑی بند میں واقع مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صوبائی شوریٰ کے رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

Previous Post Next Post