ڈیرہ اسماعیل خان (باخبر دنیا نیوز) — ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت شاہد احمد ولد بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے، جو محلہ حافظ میرن خان کا رہائشی اور پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ریپ تھا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی، نعش کو اپنی تحویل میں لے کر شواہد اکھٹے کیے اور واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے کی نوعیت پراسرار ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔



