اسلام آباد:
مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک اہم سیاسی رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ "یہ آئینی ترمیم نہیں بلکہ آئین کی تدفین ہے۔"
![]() |
| سابق سینیٹر مشتاق احمد |
ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ ترمیم صوبوں کے مالیاتی حقوق پر ڈاکہ اور وفاقی اکائیوں کے آئینی اختیارات کو غصب کرنے کے مترادف ہے۔ رہنما کے مطابق اس ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو مزید تقسیم در تقسیم کر کے جکڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو اداروں کی خودمختاری کے لیے نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام دراصل 18ویں آئینی ترمیم کو رول بیک کرنے اور طاقت و اختیارات کو چند ہاتھوں میں مرکوز کرنے کی کوشش ہے۔
اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا:

