ڈیرہ اسماعیل خان: سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈہ پور کے صاحبزادے کے جوتوں کی قیمت کا معاملہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
ڈیرہ اسماعیل خان — سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈہ پور کے صاحبزادے کے جوتوں کی قیمت سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری بحث نے نیا رخ اختیار کر لیا۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد یہ موضوع مختلف پلیٹ فارمز پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے سامنے آئے۔
تاہم اس حوالے سے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈہ پور کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سردار اسلم خان گنڈہ پور کے جوتے ’’تین لاکھ‘‘ نہیں بلکہ محض ڈھائی سے تین ہزار روپے مالیت کے ہیں جو پشاور میں مختلف جوتوں کی دکانوں پر سیل کے دوران با آسانی دستیاب ہوتے ہیں۔
ادھر سوشل میڈیا پر جوتوں کی قیمت سے متعلق بحث بدستور جاری ہے جبکہ ترجمان کی وضاحت کے بعد یہ موضوع مزید توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
