Top News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان سیاسی قربت میں پیش رفت، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی حامی بھر لی۔


 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے درمیان سیاسی قربت میں پیش رفت، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کی حامی بھر لی۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے گرینڈ اپوزیشن کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔



پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کو ووٹ دینے پر بھی رضامند ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں اسد قیصر نے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔



ذرائع کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمان کی دعوت پر ہوئی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی جرگے میں شرکت کی دعوت بھی قبول ک

رلی۔



Previous Post Next Post