Top News

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے کے گھر پر فائرنگ






لاہور: سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے بیٹے بلخ شیر 

کھوسہ کی رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دے دی۔


تفصیلات کے مطابق بلخ شیر کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ رات گھر پہنچنے پر نامعلوم ملزمان نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ دو موٹر سائیکل سواروں نے ڈیفنس فیز 6 میں واقع گھر پر فائرنگ کی جبکہ دو مسلح افراد نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی۔ واقعے کے فوراً بعد مددگار 15 پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔


درخواست میں بلخ شیر کھوسہ نے بتایا کہ 2023 میں بھی مسلم ٹاؤن کے علاقے میں ان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں وہ زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے بطور سپریم کورٹ وکیل سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔


ایس ایچ او ڈیفنس سی کے مطابق مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


حوالہ:dailypakistancom.pk


#Lahore #LatifKhosa #BalkhSherKhosa #BreakingNews #PakistanNews #Punjab #FiringIncident #DefenceLahore

Previous Post Next Post