Top News

48 گھنٹوں کے اندر مقتول بچے کے چچا کو گرفتار کر لیا۔

 




ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز بستی درکھانہ والی سے لاپتہ ہونے والے کمسن بچے کی لاش آج ٹاؤن کی حدود جلیبی چوک کے قریب نہر سے برآمد کر لی گئی۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

واقعے کے فوراً بعد کینٹ پولیس نے کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے جدید تفتیشی طریقوں اور شواہد کی مدد سے صرف 48 گھنٹوں کے اندر مقتول بچے کے چچا کو گرفتار کر لیا۔


اس حوالے سے ایس پی اقبال بلوچ اور ایس ایچ او ارسلان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت اور جدید تحقیقاتی تکنیک استعمال کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ پولیس حکام کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جا سکیں۔ دوسری جانب شہریوں نے پولیس کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے ملزم کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد مقتول بچے کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کر رہی ہے۔



#BakhabarDunyaNews #DeraIsmailKhan #CrimeNews #KPPolice #BreakingNews #PakistanNews #DIKhan #JusticeForChild #PoliceAction #KPKNews




Previous Post Next Post