Top News

پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ذرائع




ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ یارک کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار کانسٹیبل عبدالعزیز جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل عبدالعزیز تھانے کے باہر واقع ایک ہوٹل پر چائے پینے گئے تھے کہ اسی دوران نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اچانک فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول پولیس اہلکار عبدالعزیز کی مقاتلہ کی دشمنی بھی چل رہی تھی، تاہم پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور تمام ممکنہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور جلد واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔



#DIKhan #DeraIsmailKhan #KPPolice #YorkPoliceStation #BreakingNews #CrimeNews #PoliceMartyr #KPK #PakistanNews #LatestNews #TargetKilling #PoliceOfficer #LawAndOrder #York #DIKhanNews #KhyberPakhtunkhwa
Previous Post Next Post