Top News

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کردیا، نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔


 خیبرپختونخوا میں ایک اور ضلع کا قیام، ڈیرہ اسماعیل خان کو تقسیم کر کے نیا ضلع پہاڑ پور قائم


پشاور
 خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔



سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ فیصلہ اب باضابطہ طور پر نافذ کر دیا گیا۔ضلع پہاڑ پور کا صدر مقام بھی پہاڑ پور ہی ہوگا۔

تحصیل پہاڑ پور اور تحصیل پنیالہ نئے ضلع کا حصہ ہوں گی۔
Previous Post Next Post