مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی نے کہا ہے کہ اسلام میں کوئی بھی شخص یا عہدے دار عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہے، صدر کو تاحیات استثنیٰ دینا
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر معروف عالم دین اور مفتی اعظم پاکستان محمد تقی عمانی نے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ
اسلام میں کوئی بھی شخص چاہیے وہ کتنے بڑے عہدے پر ہو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ہو سکتا،
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین، پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں۔
واضح رہے کہ سینیٹ نے صدر مملکت کو 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے تاحیات استثنیٰ دینے کی ترمیم کثرت رائے سے منظور کرلی ہے۔
یوسف رضا گیلانی کی صدارت سینیٹ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے شقیں مرحلہ وار پیش کی گئیں اور انہیں کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔
ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبک دوشی کے باوجود صدر مملکت کے خلاف کسی بھی کیس میں تاحیات کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔
ترمیم یہ بھی کہا گیا ہے کہ عہدے سے سبک دوشی کے بعد اگر صدر نے کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس شق کو 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں شامل کیا گیا تھا۔

