انجینئر ضیاء الرحمٰن کا انکشاف: "کے پی میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا گیا بلکہ ان کے حق میں کیا گیا" اسلام آباد: نجی ٹی وی کے پروگرام "فرنٹ لائن" میں اینکر پرسن ثنا مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئر ضیاء الرحمٰن (امیرِ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان کے بھائی) نے ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے۔
اینکر پرسن کے سوال پر کہ "اتنے مسائل کے باوجود گزشتہ 12 سال سے پی ٹی آئی بار بار اپنی حکومت کیسے بنا لیتی ہے؟" ضیاء الرحمٰن نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ:
"شوکت یوسف زئی نے حال ہی میں کہا کہ پنجاب، کراچی، وفاق اور بلوچستان میں مینڈیٹ چوری ہوا، مگر خیبرپختونخوا میں نہیں ہو سکا۔ میں نے ان سے پوچھا، کیا آپ کے پاس ٹینک یا بندوقیں تھیں؟ وہاں مینڈیٹ کیوں نہیں چوری ہوا؟"
انجینئر ضیاء الرحمٰن نے مزید کہا کہ "خیبرپختونخوا میں بھی مینڈیٹ چوری ہوا، لیکن یہ چوری پی ٹی آئی کے حق میں کی گئی۔ مقصد وفاقی حکومت پر دباؤ برقرار رکھنا ہے تاکہ اگر وہ تابع داری نہ کرے تو یہ بلا (کے پی حکومت) اس کے سامنے کھڑی رہے۔"
