پشاور: معروف صحافی صدیق جان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو چارسدہ، خیبر اور کَرک نہ جانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
صدیق جان کے مطابق، انہوں نے اس حوالے سے سہیل آفریدی کے قریبی ذرائع سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ آیا یہ انٹیلی جنس رپورٹ تھی یا براہِ راست دھمکی۔ قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ یہ دھمکی دی گئی تھی، تاہم اس کی مزید تفصیلات مناسب وقت پر منظرِعام پر لائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق، متعلقہ حکام اس معاملے کی حساس نوعیت کے پیشِ نظر مکمل سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
